جادہ صداقت

جادہ صداقت

جادۂ صداقت میں جان دی خمینی نے // کیا حیات پائی ہے دائمی خمینی نے

جادۂ صداقت میں جان دی خمینی نے

کیا حیات پائی ہے دائمی خمینی نے

کفر کی مٹائی ہے تیرگی خمینی نے

دین حق کی پھیلائی روشنی خمینی نے

 دیتا ہے گواہی یہ انقلاب ایراں کا

 قوم کو عطا کی ہے زندگی خمینی نے

 اپنے عزمِ محکم کی ضرب وہ لگائی ہے

 ظلم و جور کی طاقت توڑدی خمینی نے

 عزت و بلندی کا راستہ دکھایا ہے

کی ہے ملک و ملّت کو واقعی خمینی نے

 حریّت سے ملتا ہے نور کامرانی کا

درس یہ دیا ہم کو واقعی خمینی نے

 کوئی کچھ کہے لیکن واقعہ ہے یہ ناصر

وقف کی رہِ حق میں زندگی خمینی ہے


ناصرزیدی سہارنپوری (ہندوستان)

ای میل کریں