ایک دفعہ ہمیں پتہ چلا کہ فرانس کے کچھ طالب علم ہر رات امام کی تقریر سننے آتے ہیں ۔ ہم نے ایک فرنچ زبان جاننے والے سے پوچھا کہ کیا آپ لوگ فارسی زبان سمجھتے ہیں اور امام کی باتیں آپ کو سمجھ میں آتی ہیں ؟ انہوں نے جواب دیا کہ ہم فارسی نہیں سمجھتے اور امام کی باتیں بھی بالکل نہیں سمجھ پاتے۔ ہم نے پوچھا: پھر کیوں ہر رات ان کی تقریر سننے آتے ہیں ؟ انہوں نے کہا کہ ہم جب یہاں آتے ہیں اور وہ تقریر کرتے ہیں تو ہم اپنے اندر ایک روحانی تبدیلی محسوس کرتے ہیں ۔