آرام کو بھی سکون بخشنے والے

آرام کو بھی سکون بخشنے والے

جس رات ’’نوژہ‘‘ فوجی کودتا ہوا

جس رات ’’نوژہ‘‘ فوجی کودتا ہوا، آقائے خامنہ ای اور آقائے ہاشمی، امام  ؒ کی خدمت میں  پہنچے۔ انہوں  نے امام سے یہ درخواست کی کہ بہتر ہے کہ آپ یہاں  سے کسی اور جگہ شفٹ ہوجائیں ۔ امام  ؒنے فرمایا: ’’میں  یہاں  سے ایک قدم نہیں  ہٹوں گا‘‘ ان سے کہا گیا کہ یہاں  آپ کیلئے خطرہ ہے۔ امام نے فرمایا: ’’نہیں ! مجھے کوئی خطرہ نہیں  ہے۔ آپ لوگ جائیے۔ اپنا بھی خیال رکھئے اور ریڈیو اور ٹیلی ویژن والوں  سے کہیے کہ وہ یہاں  متعین رہیں  کہ اگر میں  کوئی پیغام دینا چاہوں  تو تیار رہیں ‘‘۔ جو خبریں  ملی تھیں  اس کے مطابق ممکن تھا کہ اس رات امام کے گھر پہ حملہ ہوگا۔ آقائے خامنہ ای نے دوبارہ تاکید کی کہ ’’ممکن ہے کہ کل تک آپ نہ ہوں ، لہذا کوئی پیغام دیدیں ‘‘ امام  ؒنے مسکراتے ہوئے فرمایا: ’’آپ مطمئن رہیے کہ مجھے کچھ نہیں  ہوگا۔ آپ اپنی حفاظت کیجئے اور میں  اس جگہ سے کہیں  بھی نہ جاؤں گا‘‘ اس رات کو نہ صرف آپ نے ایک قدم پیچھے ہٹایا، بلکہ آپ نے تو سب کو ایک عجیب جذبہ دلایا اور وہ دونوں  افراد پورے اطمینان سے امام کی خدمت سے رخصت ہوئے۔

ای میل کریں