آستان امام خمینی(رح) ویب سائٹ کے مطابق :
امام (رح) کی اہلیہ نقل کرتی ہیں : جیسا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں شادی کرنا رسم نہیں، لیکن ہماری شادی رمضان المبارک میں ہوئی تھی۔ امام (رح) اس قدر درس و تدریس کے سخت پابند تھے کہ اپنی شادی کے لئے بھی چھٹی کرنے پر تیار نہیں تھے، اور کہتے تھے کہ کیوں کہ رمضان المبارک میں حوز ےکی کلاسوں کی چھٹی ہے لہٰذا شادی کے لئے مناسب وقت ہے ۔