علم حق کا اٹھاتا خمینیؒ

علم حق کا اٹھاتا خمینیؒ

دکھایا تھا جو آل مصطفیٰ نے // وہی رستہ دکھاتا تھا خمینی

علم حق کا اٹھاتا خمینیؒ

راہِ الفت دیکھاتا تھا خمینی

ہمیں جینا سکھاتا تھا خمینی

تھانسل ِ رحمۃ للعالمین سے

جہادِ زندگانی میں عمل کو

سِپَراپنی بناتا تھا خمینی

دکھایا تھا جو آل مصطفیٰ نے

وہی رستہ دکھاتا تھا خمینی

مئے عشق ِ علوم ِآل ِ احمدؐ

زمانے کو پلاتا تھا خمینی

کسی بھی ظالم و جابر کے آگے

کہاں سر کو جھکاتا تھا خمینی

اڑاکر دھجیاں ظلم وستم کی

 حسینی ہوں،بتاتھا خمینی

نڈر، بیباک اور بے خوف ہو کر

علم حق کا اٹھاتا تھا خمینی

پیام ِاتحاد و امن عالم

زمانے کوسناتا تھا خمینی

نقیب ِامن تھا اشفاق بے شک

رہِ وحدت دکھاتا تھا خمینی

 

اشفاق علی اشفاق (ہندوستان)

ای میل کریں