عرفانِ خمینی (رح)

عرفانِ خمینی (رح)

نعروں سے خمینی کے شب و روز جہاں میں
تھےلرزہ براندام حریفان ِ خمینی

اللہ پر مضبوط تھا ایمان ِخمینی

کیا پوچھتے ہومنزل ِ عرفان خمینی

حق والوں کو ہرحال میں رشتہ ہے خدا سے

ڈ رتے نہیں باطل سے فدایان  ِخمینی

احساس میں ہو حُسن ِعقید ت کا تجمـل

لازم ہے کہ ہرشعر ہو شایان ِخمینی

میں جادہ ِتوحید پر سرگرم سفر ہوں

حاصل ِہے مجھے گوشہ ِدامان ِخمینی

نعروں سے خمینی کے شب و روز جہاں میں

تھےلرزہ براندام حریفان ِ خمینی

''رشدی '' تجھے دوزخ میں جو لے جائے گا اک روز

وہ موت کا فرمان ہے فرمان خمینی

 کچھ شک نہیں یہ بھی ہے نگارایک حقیقت

اسلا م کی تصویر ہے ایران خمینی  

 

نگار

ای میل کریں