حضرت سجاد زین العابدین کی ولادت، آپ سب کو مبارک باد ۔۔۔

علی بن الحسین بن علی بن ابی طالب (ع)، ولادت 38 ہجری اور شہادت 94 ہجری میں واقع ہوئی۔ امام سجاد حضرت زین العابدین، شیعیان آل رسول کے چوتھے امام ہیں۔

آپ کی امامت کا دور 34 سال کے عرصے پر محیط ہے۔ آپ واقعہ کربلا میں حاضر تھے۔ آپ کی زندگی کے دوسرے اہم واقعات میں واقعۂ حرہ، توابین کی تحریک اور مختار کا قیام، شامل ہیں۔

آپ کی کتابیں صحیفۂ سجادیہ اور رسالۃ الحقوق عالمی شہرت کی حامل ہیں۔

آپ ولید بن عبدالملک کے حکم پر مسموم اور شہید کئے گئے۔ آپ کا مدفن جنت البقیع میں اپنے چچا امام حسن مجتبی علیہ السلام کے قبر کے پہلو میں ہے۔

اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ایران میں کیپچولیشن حق، مکمل ملتوی (1358 هـ.ش)

ای میل کریں