جوان نسل سے گہرا رابطہ

جوان نسل سے گہرا رابطہ

امام خمینی دنیا کے سیاست دانوں اور دانشوروں کی نظر میں //
سویٹزرلینڈ کے مسلمان مفکر احمد هوبر کا کہنا ہے:

جب 1978-79 میں نے امام خمینی کے بارے میں خاص طور سے ایرانی کتابوں کا مطالعہ شروع کیا تو مجهے بہت تعجب ہوا کیونکہ امام خمینی ہماری صدی کے پہلے مذہبی رہبر ہیں کہ جو ایسا انقلاب لائے ہیں جس میں مذہبی، سیاسی اور ثقافتی تینوں پہلو شامل تهے۔ ہماری صدی کے سارے انقلابات سیاسی اور اجتماعی انقلاب تهے اسی لئے ان کے انقلاب مذہبی رنگ و بو سے دور تهے اور آج ان کا طریقہ کار پرانا ہوگیا ہے اور ان کے حامی ختم ہو رہے ہیں لیکن امام خمینی رحمت اللہ علیہ پہلے مذہبی رہبر تهے جنهوں نے دین، سیاست اور ثقافت کو ایک جگہ جمع کردیا اور اسی لئے یہ انقلاب جاری و ساری رہے گا۔

امام خمینی کے حیرت انگیز کاموں میں سے ایک جوان نسل سے گہرا رابطہ ہے۔ اس کے باوجود کہ انکی زندگی کا ایک بڑا حصہ گذر چکا تها لیکن وہ جوان نسل کو میدان میں لائے۔

اس عظیم کامیابی کا راز میں امام خمینی کی شخصیت میں دیکهتا ہوں۔ وہ نہ صرف انسانی اور اخلاقی اقدار کےحامل تهے بلکہ ان کا ایمان بهی نہایت ہی پختہ اور گہرا تها بلکہ نہایت بزرگ عالم اور زمانے کے حالات سے آگاہ فقیہ تهے۔

ای میل کریں