حضرت امیر المومنین علی علیہ السلام کی شخصیت اتنی عظیم ہے کہ جن کی عظمت اور خصوصیات، اور شان و منزلت کے بارے میں تمام مسلمان فرقوں کے درمیان اتفاق نظر پائی جاتی ہے دنیا کے تمام مسلمان حضرت امیر المومنین علیہ السلام کے بارے میں یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ یہ عظیم ہستی، یہ بے مثال شخصیت، یہ اسلام کا کامل مظہر، ایک لمحے کے لئے بھی پیغمبر اسلام کی پیروی سے غافل نہیں ہوا، حضرت علی (ع) نے بچپن سے لے کر زندگی کے آخری لمحہ تک خداوندمتعال، اسلام اور پیغمبر اسلام کے لئے مجاہدت کے سلسلے میں ایک لمحہ کے لئے بھی کوئي کوتاہی نہیں کی۔
جمعرات, فروری 25, 2021 03:05
آیت اللہ رمضانی نے مزید کہا: حضرت علی علیہ السلام کی شخصیت کی مدح میں بزرگ شعراء نے مناقب و قصائد بیان کئے ہیں
پير, فروری 22, 2021 01:22
انقلاب اسلامی کے بعد ایک گروپ نے تہران ریڈیو کی بلڈنگ پر قبضہ کر لیا اور ریڈیو پر کہا کہ یہ ریڈیو انقلاب ایران ہے
هفته, فروری 13, 2021 08:51
حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کے سلسلہ میں اگرچہ علماء کے درمیان اختلاف ہے لیکن اہل بیت عصمت و طہارتؑ کی روایات کی روایات کی روشنی میں آپ کی ولادت بعثت کے پانچویں سال ۲۰ جمادی الثانی، بروز جمعہ مکہ معظمہ میں ہوئی۔ جناب فاطمہ سلام اللہ علیہا نے نبوت و رسالت کے گھرانے میں پرورش پائی اور رسول اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے علم و دانش سے بہرور ہوئیں رسول اکرم (ص) سے زبانی قرآن سنا اور اسے حفظ کیا اور خود سازی و حقیقی انسان بننے کی فکر میں مشغول ہوگئیں
بدھ, فروری 03, 2021 09:02
انسان ایک قابل تربیت حیوان ہے
جمعرات, جنوری 21, 2021 01:50
ہر انسان فطری طور پر کمال حاصل کرنا چاہتا ہے اور کمال تک پہنچنے کے لئے اس دنیا میں ہر مادی انسان کے لئے ضروری ہے کہ کوئی الہی نمائندہ اسے کمال کی طرف لے جائے انسان کو خداوندمتعال نے عقل سلیم کے علاوہ ارادہ اور اختیار جیسی نعمتوں سے نوازا ہے کہ وہ اپنے ارادہ و اختیار کے ساتھ اپنے نمونہ عمل یعنی اپنے الہی نمائندے اور ہادی کو پہچانے اور اس کے بعد اس کی معرفت حاصل کرے،
پير, دسمبر 28, 2020 03:23
جناب زینبؑ تفسیر قرآن مجید کے لئے خاص درس رکھتی تھیں جس میں خواتین شرکت کیا کرتی تھیں
اتوار, دسمبر 20, 2020 12:00
اگر ہم جناب زینب سلام اللہ علیہا کی تاریخِ حیات کا مطالعہ کریں تو ان کی زندگی کے مختلف مراحل میں معنوی کمالات انسان کو حیران کر دیتے ہیں اب چاہے وہ اپنی ماں کی آغوش میں ایک تین چار ماہ کی ایک معصوم بچی ہوں، چاہے وہ کوفہ میں مولائے کائنات کی بیٹی کی حیثیت سے خواتین کے لئے علم و معرفت کے نام سے علمی دروس بیان کرنے والی ایک معلمہ ہوں یا کربلا کے واقعہ میں اپنے بھائی امام حسین علیہ السلام کے قیام میں ان کے قیام کو کربلا سے نکال کر پوری دنیا میں پھیلا کر فاتح کوفہ و شام کی حیثیت سے ہوں
اتوار, دسمبر 20, 2020 07:21