جمہوری اسلامی ایران اور بالاخص امام خمینی(رہ) فلسطینی قیام اور فلسطینیوں کی جو حمایت کرتے ہیں اس کے دلائل اور وجوہات کیا ہیں؟

جمہوری اسلامی ایران اور بالاخص امام خمینی(رہ) فلسطینی قیام اور فلسطینیوں کی جو حمایت کرتے ہیں اس کے دلائل اور وجوہات کیا ہیں؟

جواب: اسلام کے خالص منابع، سیرت پیغمبر اور سیرت ائمہ معصومین علیہم السلام کی طرف رجوع کرنے سے بخوبی روشن ہوتا ہے کہ اسلامی معاشرہ اپنے تمام شعبوں کے ساته ایک پیکر  کی طرح ہے جس کی حفاظت کرنا مسلمان کی ہر فرد پر واجب ہے۔ دوسری طرف دشمن کی دهمکیوں کا مقابلہ کرنا۔ تہدید کے جو عوامل و اسباب ہیں اس کے مقابلے میں استقامت و پائیداری دکهانا اور مظلوم کا دفاع اسلام کا ایک اساسی ترین اور ثابت اصول ہے۔ پیغمبراسلام (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم )کی یہ وصیت اور تاکیدکہ جو شخص کسی مظلوم کی آواز استغاثہ کو سنے اور اس کی مدد کو نہ دوڑے وہ مسلمان نہیں ہے، ہمیشہ فردی واجتماعی زندگی مسلمانوں کا اساسی ترین نصب العین رہا ہے۔ مذکورہ بالا نکات کی روشنی میں واضح ہو جاتا ہے کہ مظلوم فلسطینی عوام کا دفاع، جو تمام انسانوں کو صہیونیوں کے بے پناہ ظلم و ستم کے خلاف اپنی مدد کے لئے بلا رہے ہیں، بالکل اسلام کے اصول اولیہ بلکہ انسانی اصول کے مطابق ہے، علاوہ بر این ایک اسلامی ملک پر آشکارا ظلم و ستم اور تجاوز اسلامی معاشرے  کے پیکر واحد پر کاری ضرب کی مانند ہے کہ اگر امت اسلامی نے اس پر توجہ نہ کی تو وہ دن دور نہیں جب مستقبل قریب میں دشمنان اسلام کا غلبہ ہوگا اور اسلامی ممالک کے مقدرات کا فیصلہ ان کے ہاتهوں میں ہوگا۔ 

ای میل کریں