سوال: کب تک حج کے احرام میں تاخیر کرنا جائز ہے؟
جواب: حج کے احرام کا وقت وسیع ہے۔ پس اس وقت تک تاخیر کرنا جائز ہے جب عرفہ کے دن وقوف کے اختیاری وقت کو پاسکے اوراس سے زیادہ تاخیر کرنا جائز نہیں ہے۔ ترویہ کے دن احرام باندھنا مستحب ہے بلکہ یہی احوط ہے۔
تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 109