سوال: گوسفند کے لئے کتنے نصاب ہیں؟
جواب: گوسفند کے لئے پانچ نصاب ہیں : ۱۔ چالیس گوسفند پر ایک گوسفند ۲۔ایک سواکیس گوسفند پر دوگوسفند ۳۔دوسوایک گوسفند پر تین گوسفند ۴۔تین سوایک گوسفند پر بنابر احوط چار گوسفند ہیں ۔البتہ یہ مسئلہ بہت زیادہ اشکال رکھتا ہے ۔ ۵۔ چارسو اوراس سے زیادہ گوسفند ہوں توہر سوگوسفند پر ایک گوسفند زکات کے طور پر دی جائے گی چاہے تعداد جتنی بھی زیادہ ہوتی جائے ۔
تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 10