امام خمینی(رح) عورت کے لئے کس چیز کو بہتر سمجھتے تھے؟
اس سوال کے جواب میں ہم آپ کی خدمت ایک خاتون کی ایک یاد داشت کو پیش کریں گے جس میں وہ نقل کرتی ہیں کہ جب میں فرانس سے آئی تھی تو ابھی میں نے مانتو اور پینٹ پہنی ہوئی تھی مہران بارڈر پر میرے پاوں چوٹ لگی تھی اور میں اسی حالت میں ان کی خدمت میں رپورٹ دینے کے لئے پہنچی تو امام نے فرمایا کہ آپ کے پاس چادر نہیں ہے میں احمد سے کہوں آپ کے لئے ایک چادر خریدیں میں نے عرض کیا کہ قبلہ میرے پاس چادر ہے لیکن میں پہاڑ پر جاتی ہوں اور اسلحہ بھی ساتھ ہوتا ہے اس لئے چادر نہیں رکھ سکی اور اسی حالت میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوئی ہوں۔