اسلامی انقلاب اور دوسرے انقلابوں میں کیا فرق ہے؟
جب میں پیرس تھا تو اس دور کے اواخر میں میں نے ایک ایسی چیز دیکھی جس سے مجھے اس تحریک کی پیشرفت پر بہت خوشی ہوئی اور یہ بات میں نے پیرس میں کئی مرتبہ وہاں پر آنے والے افراد سے کہی ہے اور وہ بات یہ تھی کہ پوری دنیا میں رونما ہونے والے انقلابوں میں ایسا نہیں ہوا یا اگر ہوا بھی تو بہت کم ہوا ہے کہ جو بات ملک کے مرکزی جگہ سے کی جاتی تھی وہی بات پورے ملک میں دہرائی جاتی تھی یا جو بات ملک کے محققین اور مفکرین کہتے تھے وہی بات بازاروں اور گلیوں میں رہنے والے بھی کہتے تھے۔