اسلامی انقلاب کے آثار و برکات کے بارے میں امام خمینی(رح) کیا فرماتے ہیں؟
رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے اسلامی تحریک کی برکات و آثار کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ اس تحریک کے برکات اور آثار بہت زیادہ ہیں لیکن ان برکات میں سے سب سے اہم برکت یہ تھی کہ اس تحریک کی وجہ صہیونیزم نظام کی بنیادیں لرز گئی اور چوروں کو ملک چھوڑ کر جانا پڑا اس انقلاب کی وجہ سے ہماری قوم کو آزادی نصیب ہوئی ہے جو کچھ ہمیں اس تحریک نے دیا ہے وہ کل تک ہمارے پاس نہیں تھا اس انقلاب سے پہلے ہماری قوم کو محبوس کر کے رکھا ہوا تھا ہم مدرسوں میں محبوس تھے لیکن اس تحریک اور انقلاب کے بعد ہمیں آزادی نصیب ہوئی ہے اب ہم اپنے مسائل خود حل کر رہے ہیں کوئی دوسرا ہمارے مسائل حل نہیں کر رہا ہے۔