ریڈیو اور ٹی وی کے دیکھنے اور سننے کے بارے میں امام خمینی(رح) کیا فرماتے ہیں؟
رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے ٹی وی اور ریڈیو کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا ہیکہ ٹی وی اور ریڈیو میں کام کرنے والوں کی ذمہ داری دوسروں سے زیادہ ہے اس وقت پورے ملک کی عوام ریڈیو اور ٹی وی کو سن اور دیکھ رہی ہے خاص کر ریڈیو کو ایران کی ہر جگہ سنا جا رہا ہے مجھے نہیں لگتا ایسی کوئی جگہ جہاں ریڈیو نہ ہو لہذا ہمیں اس ذریعے کو کم نہیں سمجھنا چاہیے یہ قوم کی راہنمائی کا بہترین ذریعہ ہے اس کے ذریعے ہر گھر میں حقیقی اسلام پہنچایا جا سکتا ہے یہان ہمارا مسئلہ صرف ایران نہیں ہے بلکہ ہمارا مسئلہ اسلام ہے اس وقت دنیا کی طاقتیں اسلام کو بدنام کر رہی ہیں لیکن ہمین اسلام کا دفاع کرنا ہے اور دنیا کے کونے کونے تک حقیقی اسلامی پہنچانا ہے۔