امام خمینی (رح) کس انداز میں نصیحت فرماتے تھے؟
محترمہ ربابہ بافقی اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتی ہیں کہ ایک دن میں باورچی خانے میں برتن دھو رہی تھی کہ امام خمینی(رہ) تشریف لائے اور مجھ سے فرمایا کہ پانی کا نل اتنا تیز کیوں کھلا ہے حالاںکہ پانی بہت کم کھلا ہوا تھا لیکن پھر بھی امام (رہ) نے تذکر دیا۔