ملکی اختلافات کی وجہ
امام خمینی(رح) کی نظر میں ملکی اختلافات کی سب سے بڑی وجہ کیا تھی؟
اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) فرماتے ہیں اگر کوئی قوانین پر عمل کرے تو اختلاف نہیں ہو سکتا اور اگر ایک اسلامی ملک میں اسلامی قوانین کے مطابق عمل نہ کیا جاے تو اس ملک کو اسلامی ملک نہیں کہہ سکتے ہمارے انبیاء اور ائمہ اطہار علھم السلام نے بھی اسلامی قوانین پر عمل کیا ہے انہوں نے اپنی پوری زندگی میں اسلامی قوانین کو اہمیت دی ہے لہذا قوانین اور خاص کر اسلامی قوانین کرنا سیرت ائمہ علھم السلام ہے اگر ملک کے سارے ادارے ساری اننجمنیں سارے حکام قوانین کے مطابق عمل کریں تو ملک کے سارے اختلاف ختم ہو جائیں گے کیوں کہ اختلاف قانونی کی خلاف ورزی کی وجہ سے وجود میں آتے ہیں اگر قوانین پر عمل ہونے لگے تو ہر اختلاف ختم ہو سکتا ہے۔