حقوق الناس
انسانی حقوق کے بارے میں امام خمینی(رح) کا کیا نظریہ ہے؟
اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی انسانی حقوق کو بہت زیادہ اہمیت دیتے تھے جس کی وجہ سے لوگ ان سے بے پناہ محبت کرتے تھے امام (رہ) عبادت الہی میں بھی انسانی حقوق کا مکمل خیال رکھتے تھے آپ اگر رات کو نماز شب کے لئے بیدار ہوتے تو ہمیشہ اس بات کی کوشش کرتے تھے کہ آپ کی اس عبادت کی وجہ سے کسی دوسرے کو کوئی پریشابی نہ ہو آپ دوسروں کی وجہ سے اہنے کمرے کا بلب بھی روشن نہیں کرتے تھے اور ہمیشہ اپنے کمرے میں موجود افراد کی نیند اور استراحت کا خاص خیال رکھتے تھے۔