بنیادی صنعتوں پر توجہ

بنیادی صنعتوں پر توجہ

امریکی یونیورسٹی، روتکرز کے استاد کو امام خمینی(رح) کا انٹرویو (پیرس)

بنیادی صنعتوں  پر توجہ

سوال: ایک اسلامی حکومت کی زیر نگرانی، ایران کو صنعتی ملک بنانے اور اس کی تعمیر نو کرنے کا طریقہ کار کیا ہوگا؟ آپ کہاں  سے ٹیکنالوجی حاصل کریں گے؟ آپ ماہرین فن اور دانشمندوں  کی تعلیم و تربیت کس طرح کریں گے؟

جواب: ہم ملک کو صنعتی بنانے کی خاطر غیر ملکی مصنوعات کو اسمبل کرنے کا راستہ نہیں  اپنائیں گے بلکہ ہم ایران میں  بنیادی صنعتیں  لگائیں گے اور بہترین طریقے سے تعمیر کریں گے۔ البتہ اس بات کی توقع نہیں  رکھنی چاہئے کہ شاہ کے جاتے ہی یہ سارے کام خود بخود ہوجائیں گے، کیونکہ شاہ نے ایران کو مکمل طور پر خراب کردیا ہے اور ایران ایک جنگ زدہ ملک کی شکل اختیار کرچکا ہے، اس لئے خرابیوں  کو دور کرنے اور بنیادی صنعتیں  قائم کرنے کیلئے وقت در کار ہے۔

ہم ٹیکنالوجی کی ضروریات کو ملک کیلئے زیادہ مناسب اور مفید جگہ سے حاصل کریں گے۔ ہمارے پاس تجربہ کار ماہرین فن کافی مقدار میں  موجود ہیں ۔ مختلف علمی شعبوں  میں  ہزاروں  ایرانی ماہرین دوسرے ملکوں  میں  کام کر رہے ہیں ۔ یہ لوگ شاہی مظالم اور حقیقی صنعتی پروگراموں  کے فقدان کی بناپر ملک چھوڑنے اور غیر ملکی اداروں  میں  کام کرنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔ شاہ کے جانے کے باعث ان کی اکثریت وطن واپس آئے گی۔

امریکی یونیورسٹی، روتکرز کے استاد کو امام خمینی(رح) کا انٹرویو (پیرس)

ای میل کریں