مرد اور عورت

اسلام کی نظر میں عورتوں اور مردوں کے حقوق مساوی ہیں

اسلامی نظام کے اندر عورتوں کو وہی حقوق حاصل ہیں جو مردوں کو حاصل ہیں

اسلام کی نظر میں  عورتوں  اور مردوں  کے حقوق مساوی ہیں

سوال : مسلمانوں  کی آبادی کا ایک عظیم حصہ عورتوں  پر مشتمل ہے ۔ آپ کی نظر میں  اسلامی نظام حیات کے اندر عورت کن حقوق اور کس مقام کی حامل ہے؟

جواب: آج کل ایران کی مسلمان عورتیں  شاہ کے خلاف مظاہروں  اور سیاسی جد و جہد میں  مصروف ہیں  مجھے یہ اطلاع ملی ہے کہ ایران کے شہروں میں  عورتیں  سیاسی محافل برپا کرتی ہیں ۔

اسلامی نظام کے اندر عورتوں  کو وہی حقوق حاصل ہیں  جو مردوں  کو حاصل ہیں  ۔ مثلا تعلیم کا حق؛ کام کرنے کا حق؛ مالکیت کا حق؛ ووٹ دینے کا حق؛ ووٹ لینے کا حق و غیرہ ۔ مردوں  کو جس قسم کے حقوق حاصل ہیں  عورتوں  کو بھی اسی قسم کے حقوق حاصل ہیں  ۔ البتہ جس طرح بعض چیزیں  مفاسد کے پیش نظر مردوں  پر حرام ہیں  اسی طرح بعض امور برے نتائج کا حامل ہونے کی بناپر عورتوں  کے اوپر بھی حرام ہیں  ۔ اسلام کا ہدف یہ ہے کہ مردوں  اور عورتوں  کی انسانی حیثیت محفوظ رہے اور عورتیں  مردوں  کے ہاتھوں  کھلونا نہ بنیں  ۔ باہر کی دنیا میں  ہونے والا یہ پروپیگنڈا کہ اسلام عورتوں  کے ساتھ سختی برتناہے، غلط اور باطل ہے ۔ یہ مفاد پرستوں  کی کارستانی ہے ۔ وگرنہ اسلام کے اندر مرد اور عورت دونوں  کو مساوی اختیارات حاصل ہیں  ۔ اگر کوئی تفاوت ہے تو دونوں  کے لئے ہے ۔ وہ بھی ان کی فطری ساخت کے تناسب سے ۔

امام خمینی(رح) کا امل کے ساتھ انٹرویو (پیرس، نوفل لوشاتو)

ای میل کریں