امام کے حکومتی افکار اور سیرت میں، عوام کو ایک امتیازی مقام حاصل ہے اور وہ محوری کردار بھی رکھتے ہیں۔ امام(رح)، عظیم انقلاب اسلامی کی تحریک کو عظیم ملت کی مرہون منت اور امداد والطاف الہی جانتے ہیں۔ اسی لئے آپ نے عوام کو انقلاب کا ولی نعمت سے متعارف کیا اور حکومتی عہدیداروں سے تاکید فرمائی کہ اس ملت کی خدمت گزاری میں کوئی کوتاہی اور کسر نہ رکھیں۔ اسی بنا پر آپ نے تا دم حیات، ہمہ وقت اپنے آپ کو خادم ملت اور ان کی قدردان سمجھتے تھے۔ یہاں تک کہ اپنی سیاسی الہی وصیت نامہ میں بھی، سرزدہ کوتاہیوں اور تقصیروں کی خاطر اللہ تعالی اور عوام سے معافی طلب فرماتے ہیں۔
امام خمینی(رح) کے پیش نظر اسلامی حکومت میں، عہدیداروں کے ذمہ، الہی فرائض میں سے ایک، محروم عوام کی حمایت ہے۔ زندگی کے مختلف مراحل میں حضرت امام کا عوامی کردار اور اہمیت پر اصرار کرنا، اس وجہ سے ہے کہ دین حنیف اسلام نے مردم کو یہ جایگاہ دی ہے اور اس پر بہت ہی اہمیت رکھتا ہے۔
حضرت امام فرماتے ہیں:
"ہماری سیاست ہمیشہ یہ رہی ہے کہ آزادی اور استقلال نیــز عوام کے مفادات کا تحفظ ہو اور اس اصل کو کبھی بھی دوسری چیز کی خاطر فدا نہیں کریں گے"
صحیفہ امام، ج۴، ص۳۶۴
آپ دوسری جگہ فرمایا:
"ہم تمام امورات میں عوام کے منافع کے درپے قدم اٹھائیں گے اور جو ان کی مصلحت نیــز ان کی اسلامی خواہشات کو پوری کرتی ہو، اس سمت میں گامزن رہیں گے"
صحيفہ امام، ج۴، ص۳۵۶
(انشاءاللہ تعالی)
ماخذ: امام خمینی(رح) فارسی ویب پورٹل