ہماری ذمہ داری وظیفہ پر عمل کرنا ہے، نتیجے کے منتظر نہ رہیں!! سے کیا مراد ہے؟

ہماری ذمہ داری وظیفہ پر عمل کرنا ہے، نتیجے کے منتظر نہ رہیں!! سے کیا مراد ہے؟

وظیفے پر عمل اور نتیجے کے حصول میں کوئی تعارض نہیں۔

جواب: رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای فرماتے ہیں:

امام خمینی علیہ الرحمہ کے اس معروف جملے سے یہ مراد نہیں کہ امام خمینی(رہ) عرصہ دراز تک مشقتوں اور سختیوں کو برداشت کرنے کے بعد کسی نتیجے کے خواہاں نہ تھے، یہ مطلب درست نہیں ہے، بلکہ اس سے مراد یہ ہے کہ ہم اپنے وظیفے پر صحیح انداز سے عمل کرتے ہوئے شرعی تکالیف اور ذمہ داریوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائے، اب مطلوبہ نتائج تک پہنچے تو فہو المطلوب ورنہ ہم نے حد امکان سعی وتلاش کرچکے ہیں اور عند اللہ شرمندہ ومعاقب نہیں ہوںگے۔

خلاصہ یہ کہ وظیفے پر عمل اور نتیجے کے حصول میں کوئی تعارض نہیں۔

 

منبع: انتخاب

ای میل کریں