دین اسلام میں تولا اور تبرا کس معنی میں ہے اور اسلام میں تولا و تبرا کا کیا مقام ہے؟

تولی، لغت میں دوست رکهنے اور تبری دشمن رکهنے کے معنی میں ہے

ID: 36268 | Date: 2015/06/23
جواب: تولا [تولی] لغت میں دوست رکهنے اور ولی قرار دینے کے معنی میں ہے اور تبرا [تبری] دشمن رکهنے اور بیزاری کرنے کے معنی میں ہے۔ تولا و تبرا اصطلاح میں، اسلامی احکام کے فروعات سے خدا کے دوستوں کو دوست اور خدا کے دشمنوں کو دشمن رکهنے کے معنی میں ہے۔ یہ اصل، اسلامی معاشرہ اور حکومت اسلامی اور تمام مسلمانوں کی حقیقی زندگی میں بہت موثر کردار کی حامل ہے۔