جتنا ممکن ہو خدا کو یاد کرو

مجھے یاد ہے؛ ایک بار امام نے قم کے درس اخلاق میں فرمایا...

ID: 76707 | Date: 2023/03/24

راوی: آیت الله احمد جنتی


مجھے یاد ہے؛ ایک بار امام نے قم کے درس اخلاق میں فرمایا: جو لوگ اپنے آپ کی فضائل سے آراستہ کرنے کے لئے قدم اٹھاتے ہیں کبھی ان کے لئے نورانیت کی کھڑکی کھلتی ہے اور اس کھڑکی کی جتنی حفاظت کر جائے گی اتنا ہی اس میں اضافہ ہوتا جائے گا۔


پھر میں نے جلسہ تمام ہونے کے بعد امام سے سوال کیا کہ اس حالت اور نورانیت کی حفاظت کے لئے کیا کرنا چاہیئے؟ فرمایا: وہ حالت خدا کے ذکر اور اس سے رابطہ سے محفوظ ہوجاتی ہے جتنا ممکن ہو انسان خدا کی یاد کرے۔