اسلوب تدریس

راوی: آیت اللہ محمد ہادی معرفت

ID: 72680 | Date: 2022/01/09

جب امام خمینی (رح) درس دیتے تھے تو عرب و عجم سب ہی شریک ہوتے تھے اور امام ان سب کو بحث و گفتگو کرنے کا موقع دیتے تھے۔ بعض کہتے تھے یہ اسلوب قم میں نہیں تھا بلکہ آپ نے یہ طرز تدریس نجف میں شروع کیا ہے۔ کبھی امام خود ہی شروع کردیتے تھےاور میرے جیسے لوگوں کو بحث کرنے کی اجازت دیتے تھے۔ آپ کی یہ روش ہمارے لئے باعث فخر اور تعلیمی تھی۔