پہلا قدم اندرونی نظم کی حفاظت

جب امام خمینی (رح) ائیر پورٹ کے ہال میں تشریف لائے، قرآنی آیات اور ترانوں سے استقبال ہوا

ID: 69076 | Date: 2021/04/19

پہلا قدم اندرونی نظم کی حفاظت


 


جب امام خمینی (رح) ائیرپورٹ کے ہال میں تشریف لائے، قرآنی آیات اور ترانوں سے استقبال ہوا ۔ اس کے بعد امام کے لئے مایکروفون فراہم کیا گیا اور آپ نے مختصر تقریر کی جس میں آپ نے اپنی قوم کے مختلف طبقوں کا شکریہ ادا کیا۔ امام 15/ سال جلاوطنی کے بعد جب ایران واپس آئے تو آپ نے ایران کے انقلاب کے آگے بڑھنے کے بارے میں بیان کیا۔ تمہاری کامیابی کا پہلا قدم اتحاد اور یکجہتی ہے کیونکہ آپ لوگ اتحاد کی وجہ سے کامیاب ہوئے ہیں لیکن ہماری حقیقی کامیابی اس وقت ہوگی جب ہم اغیار کو اپنے ملک سے بے دخلی کردیں گے اور شاہی نظام کی جڑوں کو چن چن کر یہاں سے نکال پھینکیں اور سب کو یہاں سے نکال باہر کریں۔ ہماری کامیابی کا راز اتحاد ہے۔ لہذا ہم اپنے اتحاد کی حفاظت کریں تا کہ شیاطین آپ کی صفوں میں تفرقہ نہ ڈالیں۔