معاشرے کی معنوی ترقی کیلئے دینی غیرت ضروری ہے، حجت الاسلام والمسلمین فرحزاد

مذہبی اسکالر نے مزید کہا کہ ہمارے دل و جان ایک برتن کی مانند ہیں اگر یہ پاک و پاکیزہ ہوں تو اس میں باران رحمت نازل ہوتی ہے

ID: 68230 | Date: 2021/02/14

معاشرے کی معنوی ترقی کیلئے دینی غیرت ضروری ہے، حجت الاسلام والمسلمین فرحزاد


 


حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین حبیب اللہ فرحزادنےشب شہادت امام ہادی علیہ السلام کی مناسبت سے،حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں عزاداران حضرت امام ہادی(ع)سے خطاب کرتے ہوئے زیارت غدیریہ جو کہ 80سطروں پر مشتمل، امیر المؤمنین (ع) کی شان میں امام ہادی(ع)کی طرف سے وارد ہوئی ہے، جس کو امام علی نقی(ع)کے گراں بہا اثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ امام(ع)کے دیگر گراں قدر آثار میں سے ایک زیارت جامعہ کبیرہ ہے،جس میں آئمہ کرام علیہم السلام کی عظیم صفات اور امام شناسی کے مضامین موجود ہیں۔


انہوں نے رجب المرجب کو حلم و بردباری،ترک گناہ،غصے پر کنٹرول اور توبہ کرنے کا مہینہ قرار دیا اور کہا کہ ہمیں دعا کرنی چاہیےتاکہ ہم رجبیون میں سے قرار پائے، کیوں کہ رجبیون وہ ہیں جو پاک و پاکیزہ ہوتےہیں، جب تک انسانی جسم اور روح آلودہ ہیں انسان الہی دعوت کے مستحق نہیں ہو سکتے۔


مذہبی اسکالر نے مزید کہا کہ ہمارے دل و جان ایک برتن کی مانند ہیں اگر یہ پاک و پاکیزہ ہوں تو اس میں باران رحمت نازل ہوتی ہے اور اسی وجہ سے رجب کے مہینے کو "شھرالاصب" کے نام سے جانا جاتا ہے، جہاں خدا اپنی رحمت کو دلوں اور جانوں پر بھیجتا ہے۔


انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہم ماہ رجب کی دعا میں پڑھتے ہیں کہ خدایا ، میں آپ سے اس مہینے میں تمام اچھی چیزوں کے لئے دعا گو ہوں،مزید کہاکہ اس مہینے میں خدا سے محبت کرنے والوں پر خدا کے گھر کا دروازہ کھلا ہے اور خدا سے مانگنے والوں پر خدا اپنی خیر و رحمت کی بارش برساتا ہے۔


حجت الاسلام و المسلمین فرحزاد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ خداوند عالم کی جانب سے رزق و روزی کا نازل ہونا ایمان کی شرط پر منحصر نہیں ہے بلکہ خداوند کافروں کو بھی رزق و روزی عطا کرتا ہے،مزید کہا کہ خداوند کی رزاقیت والی صفت اس کی طرف سے تمام انسانوں کیلئے بالفعل صفت ہے اور خدا ان بندوں کو جن کے پاس یہ صفت ہے، زندگی میں توبہ کرنے کا زیادہ وقت اور موقع فراہم کرتا ہے۔


انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ خدا نے فرعون کو 400 سال کی مہلت دی،مزید کہاکہ اس مہلت کی وجوہات میں سےایک وجہ یہ تھی کہ اس کے گھر کا دروازہ ہمیشہ نادار اور غریبوں کیلئے کھلا رہتا تھا اور ہمارے پاس حدیث ہے کہ خدا نے جب تک فرعون کا دسترخوان لوگوں کیلئے بچھا رہا اور لوگوں تک اس کے توسط سے رزق و روزی کا سلسلہ جاری رہا تب تک اس کو تباہ نہیں کیا۔


خطیب حرم حضرت فاطمہ(س)نے، فرعون کی غیرت کو اس کی دوسری مطلوبہ صفات میں سے ایک قرار دیا اور کہاکہ خدا کی صفات میں سے ایک صفت"غیور"ہے، خدا ان لوگوں سے محبت کرتا ہے جو اپنی ناموس سے متعلق غیرتمند ہوتے ہیں اور معاشرے کی معنوی ترقی کیلئے دینی غیرت ضروری ہے ، لیکن بدقسمتی سے ،آج معاشرے میں غیرت کم ہوئی ہے اور بدحجابی میں اضافے کی ایک وجہ،مرد حضرات کی بے حسی ہے۔


ماہ رجب کی دعاؤں کے موضوعات کے بارے میں،انہوں نے کہا کہ خدا کا طریقہ اور سیرت و کردار یہ ہے کہ وہ دنیا میں برائی کرنے والوں کو بھلائی سے جواب دیتا ہے اور تجاوز و ظلم و بربریت کے مرتکب افراد سے حلم و صبر سے پیش آتا ہے۔


آخر میں،حجت الاسلام و المسلمین فرحزاد نے امام ہادی علیہ السلام کی شہادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ امام بھی اپنے والد گرامی اور پوتے کی مانند کم سنی میں امامت کے عہدے پر فائز ہوئے اور تقریباً 30سال آپ(ع)نے امامت کے فرائض سرانجام دیئے لیکن آپ کی زیادہ تر عمر قید و بند اور متوکل عباسی کی جانب سے محاصرہ اور اذیت و آزار میں گزری۔