نماز عیدین کی کیفیت کیا ہے؟

ID: 67965 | Date: 2021/02/04

سوال: نماز عیدین کی کیفیت کیا ہے؟


جواب: نماز عید کی دورکعتیں  ہیں  اورہرایک رکعت میں  حمد اورسورۃ پڑھنا ہوگی جبکہ افضل یہ ہے کہ پہلی رکعت میں  ’’سورۃ شمس ‘‘اوردوسری رکعت میں  ’’سورۃ غاشیہ ‘‘یاپہلی رکعت میں  ’’سورۃ اعلیٰ ‘‘اوردوسری رکعت میں  ’’سورۃ الشمس ‘‘ پرھے پھر رکعت اول کی صورت کے بعد پانچ تکبیریں  اورپانچ قنوت ہیں  یعنی ہرتکبیر کے بعد ایک قنوت ہے اوردوسری رکعت میں  چار تکبیریں  اورچار قنوت ہیں۔یعنی ہر تکبیر کے بعد ایک قنوت ہے قنوت میں  د وسری نماز کی طرح کوئی دعا یاذکر پڑھنا کافی ہے اوراگر قنوت میں  ثواب کی خاطر اس دعا کوپڑھے جومعرو ف ہے تواس میں  کوئی حرج نہیں  بلکہ بہتر یہی ہے اوروہ دعا یہ ہے۔


’’اَللّٰھُمَّ اَھْلَّ الْکِبْیرِ یٰا ئِ وَالْعَظَمَۃِ وَاَھْلَ الْجُوْدِ وَالْجَبَرُوْتِ وَاَھْلَ الْعَفْوِ وَالرَّحْمَۃِ وَاَھْلَ التَّقْویٰ وَالْمَغْفِرَۃِ ،اَسْأَلُکَ بِحَقِّ ھٰذَاالْیَوْمِ الذِّی جَعَلْتَہُ لِلْمُسْلِمِیْنَ عِیْداًوَلِمُحَمَّدٍ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہِ ذُخْراًوَشَرَفاً وَکَرٰامَۃً وَمَزِیْداً اَنْ تُصَلِیَ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَاَنْ تَدْخِلَنِی فِیْ کُلِّ خَیْرٍاَدْخَلْتَ فِیْہِ مُحَمَّداً وَآلَ مُحَمَّدٍ وَاَنْ تُخْرِجَنِیْ مِنْ کُلِّ سُوئٍ اَخْرَجْتَ مِنْہُ مُحَمَّداً وَاٰلَ مُحَمَّدٍ صَلَوٰاتُکَ عَلَیْہِ وَعَلَیْہِمْ اَللّھُمُّ اِنِّی اَسْأَلُکَ خَیْرَھٰاسأَلَکَ بِہِ عِبٰادُکَ الصَّالِحُوْنَ وَاَعُوذُبِکَ مِمّا اسْتَعَاذَ مِنْہُ عِبَادُکَ الْمُخْلِصُوْنَ ‘‘


اگرجماعت رجاء مطلوبیت کی نیت سے پڑھے تواس کے بعد رجاء کی نیت سے دوخطبوں  کوبھی پڑھے اگرچہ زمانہ غیبت میں ان دوخطبوں  کوترک کرناجائز ہے اسی طرح امام کے لئے یاجو انفرادی طورپر نماز پڑھ رہا ہے بلند آواز سے پڑھنا مستحب ہے نیز تکبیر کے لئے ہاتھوں  کابلند کرنا اس نماز کاسوائے مکہ کے صحرا میں  پڑھنا مستحب ہے جب کہ چھت کے نیچے نماز عید پڑھنا مکروہ ہے۔


تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 266