اگرکسی شخص کواس بات کایقین ہوکہ دوخطبوں میں سے کم از کم واجب اورمختصر سی دورکعت نماز جمعہ کاوقت باقی ہے تو کیا نماز جمعہ پڑھ سکتا ہے؟

ID: 67959 | Date: 2021/01/23

سوال: اگرکسی شخص کواس بات کایقین ہوکہ دوخطبوں  میں  سے کم از کم واجب اورمختصر سی دورکعت نماز جمعہ کاوقت باقی ہے تو کیا نماز جمعہ پڑھ سکتا ہے؟


جواب: اگرکسی شخص کواس بات کایقین ہوکہ دوخطبوں  میں  سے کم از کم واجب اورمختصر سی دورکعت نماز جمعہ کاوقت باقی ہے تونماز جمعہ اورنماز جمعہ اورنماز ظہر میں  سے کسی ایک کوپڑھنے میں  اختیار رکھتا ہے لیکن اگر یقین ہوکہ اتنا وقت موجود نہیں ہے توصرف نماز ظہر پڑھناہوگی اوراگروقت کے باقی ہونے میں  شک ہوتونماز جمعہ صحیح ہے اسی طرح اگربعد میں  معلوم ہوکہ حتیٰ ایک رکعت کے لئے بیھ وقت باقی نہیں  تھاتونماز ظہر پڑھنا ہوگی اوراگروقت کی مقدار میں  شک ہوکہ آیا نماز جمعہ کے خطبوں  اورمختصراً دورکعت نماز کے لئے وقت میں  وسعت ہے یانہیں  تونماز جمعہ شروع کرنا جائز ہے پس اگروقت میں  اتنی گنجائش ہوتونماز جمعہ صحیح ہے ورنہ نماز ظہر پڑھے اوراحتیاط یہ ہے کہ (ایسے فرض کی صور ت میں) کہ نماز ظہر کواختیار کرے بلکہ گذشتہ فرض (وقت باقی ہونے میں  شک) میں  اگرچہ نماز جمعہ کی ایک رکعت کاوقت ہے لیکن پھربھی احتیاط ترک نہیں  ہونا چاہئے۔


تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 262