مسلمانوں کے اندر بیداری اور پاسداری کا جذبہ پیدا کرنے والے

پریشان ختک؛ رائٹر

ID: 66419 | Date: 2020/10/27

مسلمانوں کے اندر بیداری اور پاسداری کا جذبہ پیدا کرنے والے


پریشان ختک؛ رائٹر


 


امام خمینی (رح) نے عالم اسلام کے تمام مسلمانوں کو یاد دلایا کہ تمہاری حقیقت کیا ہے۔ یہ انقلاب ایران کے لوگوں سے مخصوص نہیں ہے بلکہ پورے عالم اسلام کے لئے ایک انقلاب ہے۔ امام خمینی (رح) نے عالم اسلام کو جو درس دیا ہے وہ یہ ہے:


 


میارا بزم بر ساحل کہ آنجا // نوای زندگانی نرم خیز است


بہ دریا غلط و با موجش در آویز // حیات جاودان اندر ستیز است


 


دریا کے کنارے بزم نہ سجاؤ کہ وہاں نرم خیز زندگی کی صدا ہے


دریا میںغوطہ لگا اور ایک کی موج سے ٹکرا کیونکہ حیات جاودانی جنگ اور ٹکراؤ کے اندر ہے


 


امام خمینی (رح) اس انقلاب کے ذریعہ پوری دنیائے اسلام میں بیداری کی ایک جدید روح پھونک دی اور دنیا کے مسلمانوں کو تعلیم دی کہ دنیا کی سامراجی طاقتوں کے مقابلہ میں بے خوف و خطر کس طرح ڈٹا جاسکتا ہے۔