اگرقیام کی حالت میں تین اورچار اورپانچ یاتین ،چار اورپانچ میں شک ہو تو کیا اس کی نماز باطل ہے؟

ID: 65508 | Date: 2020/07/30

سوال: اگرقیام کی حالت میں  تین اورچار اورپانچ یاتین ،چار اورپانچ میں  شک ہو تو کیا اس کی نماز باطل ہے؟


جواب: اگرقیام کی حالت میں  تین اورچار اورپانچ یاتین ،چار اورپانچ میں  شک ہواوراسے معلوم ہوکہ اس نے اس رکعت کاایک سجدہ یادونوں  سجد ے ترک کردیئے ہیں  جس کے بعد اب اس نے قیام کیا ہے تواس کی نماز باطل ہے کیوں  کہ اس شک کی برگشت دونوں  سجدے مکمل کرنے سے قبل دو اور دو سے زیادہ رکعات میں شک ہونے کی طرف ہے۔


تحریر الوسیلہ ج 1، ص 223