اگر چار رکعتی نماز میں، دونوں سجدے مکمل کرنے کے بعد دو اور چار میں شک ہو تو کیا کرنا چاہیئے؟

ID: 65107 | Date: 2020/07/19

سوال: اگر چار رکعتی نماز میں، دونوں سجدے مکمل کرنے کے بعد دو اور چار میں  شک ہو تو کیا کرنا چاہیئے؟


جواب: دونوں  سجدے مکمل کرنے کے بعد دو اور چار میں  شک ہونا ،پس چار پر بناء رکھے اورنماز مکمل کرے پھر کھڑا ہوکر دورکعت نماز احتیاط بجالائے۔


تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 222