اگر نماز عصر کے اثناء میں شک ہو جائے کہ نماز ظہر پڑھی ہے یا نہیں تو کیا کرے؟

ID: 65095 | Date: 2020/06/25

سوال: اگر نماز عصر کے اثناء میں  شک ہو جائے کہ نماز ظہر پڑھی ہے یا نہیں  تو کیا کرے؟


جواب: اگر نماز عصر کے اثناء میں  شک ہو جائے کہ نماز ظہر پڑھی ہے یا نہیں  تو اگر یہ شک نماز عصر کے مخصوص وقت کے دوران میں  ہو تو پھر نماز ظہر کے پڑھ چکنے پر بناء رکھے اور اگر دونوں  کے مشترک وقت کے دوران میں  ہو تو نماز ظہر کی عدم ادائیگی پر بناء رکھے پس نماز ظہر کی طرف نیت پھیر لے۔


تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 219