عراق سے ایرانیوں کا اخراج

ایرانیوں کو عراق سے 6/ دن کے اندر نکل جانے کا اعلان کیا

ID: 65007 | Date: 2020/07/18

عراق سے ایرانیوں کا اخراج




ایرانیوں کو عراق سے 6/ دن کے اندر نکل جانے کا اعلان کیا۔ رات کو امام خمینی (رح) نے اپنے گھر پر شہادت حضرت زہرا (س) کی مناسبت سے تقریر کی۔ امام نے اس تقریر میں عراقی حکومت کو خطاب کرتے ہوئےکہا کہ جب برطانیہ کو یہاں نکالا جارہا تھا تو اس حکومت نے 6/ ماه کی مہلت دی تھی لیکن ایرانی مسلمانوں کو عیسائی سے بھی بدتر سمجھا جارہا ہے اور 6/ دن میں نکلنے کا حکم دیا جارہا ہے؛ یہ ظلم ہے۔ حکومت پر اس تقریر کا اثر پڑا کہ حکومت نے اپنے دو نمائندہ بھیجے ایک کا نام علی رضا تھا۔ امام نے حصوصی ملاقات سے انکار اور عمومی ملاقات کی اجازت دی اور ملاقات میں کہا کہ مسلمان کم از کم دوسرے مسلمان اور شیعہ کو بلا کر سدی میں نکالنا انسانیت نہیں ہے بلکہ یہ بربریت ہے۔ اگر آپ میری بات نہیں مانتے تو میرا ویزه بھی لگادیں ہم بھی چلے جائیں گے۔ اس کے بعد سے یہ سلسلہ رکھ گیا۔