تشہد کی ذکر کیا ہے؟

ID: 63949 | Date: 2020/04/10

سوال: تشہد کی ذکر کیا ہے؟


جواب: تشہد میں  یہ کہنا واجب ہے ’’ اشہد ان لا الٰہ الا اللّٰہ وحدہ لا شریک لہ واشہد انّ محمداً عبدہ و رسولہ۔ اللّھمّ صلّ علیٰ محمد و آل محمد ‘‘


مستحب ہے کہ اس قول سے ابتدا کرے ’’ الحمد للہ ‘‘ یا ’’ بسم اللہ و باللہ و الحمد للّٰہ وخیر الاسماء للہ‘‘ یا ’’ الاسماء الحصنیٰ کلّھا للہ ‘‘ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپؐ کی اہل بیت ؑ پر دروربھیجنے کے بعد کہے : وتقبّل شفاعتہ فی امّتہ و ارفع درجتہ ‘‘


بناء بر احتیاط دوسرے تشہد میں  ان کلمات کو اپنا فریضہ ادا کرنے اور ان کلمات کا تشہد کے ساتھ مختص ہونے کی نیت سے ادا نہ کرے۔ تشہد میں  واجب ہے کہ الفاظ کو عربی زبان کے قواعد کے مطابق اداکرے اور جو صحیح طریقے سے ادا کرنے سے عاجز ہو اس پر سیکھنا واجب ہے۔


تحریر الوسیلہ، ج1، ص 198