سجدہ والی آیتوں میں کتنی امور شرط ہیں؟

ID: 63944 | Date: 2020/03/31

سوال: سجدہ والی آیتوں میں کتنی امور شرط ہیں؟


جواب: اس سجدے میں  مصداق صادق آنے کے بعد نیت اورمکان کا مباح ہونا معتبر ہے اور احتیاط یہ ہے کہ ساتوں  اعضاء زمین پر رکھے اور پیشانی ایسی چیز پر رکھے جس پر سجدہ کرنا صحیح ہو اگر چہ بناء بر اقویٰ ایسا کرنا ضروری نہیں  البتہ بناء بر احتیاط مأکولات اور ملبوسات پر سجدہ نہ کرے بلکہ ممکن ہے ان پر سجدے کا عدم جواز قوت سے خالی نہ ہو۔ اس سجدے میں  درج ذیل چند امور کا پایا جا نا ضروری نہیں  ہے۔ اول: قبلہ رخ ہونا۔ دوم :حدث و خبث سے پاک ہونا۔ سوم: پیشانی رکھنے کی جگہ کا پاک ہونا۔ چہارم: شرمگاہ ڈھانپنا۔


تحریر الوسیلہ، ج1، ص 196