کیا اگر کوئی سجدے والی آیت پڑھے جب کہ اس کا قصد قرآن نہ ہو تو اس کے سننے سے سجدہ واجب ہوتا ہے؟

ID: 63943 | Date: 2020/03/29

سوال: کیا اگر کوئی سجدے والی آیت پڑھے جب کہ اس کا قصد قرآن نہ ہو تو  اس کے سننے سے سجدہ واجب ہوتا ہے؟


جواب: ظاہراً کان لگا کر آیت سننے والے پر تب سجدہ واجب ہوتا ہے جب آیت قرآنی کو تلاوت کرنے اور قرآن ہونے کی نیت سے پڑھا گیا ہو پس اگر کوئی سجدے والی آیت پڑھے جب کہ اس کا قصد قرآن نہ ہو تو  اس کے سننے سے سجدہ واجب نہیں  ہوتا اور اسی طرح اگرغیر ممیز بچے یا سوئے ہوئے آدمی یا ٹیپ ریکارڈ وغیرہ سے سنے تو سجدہ واجب نہیں  ہوتا۔ اگر چہ احتیاط سجدہ کرنے میں  ہی ہے خصوصا جب سوئے آدمی سے سجدے  کی آیت سنے۔


تحریر الوسیلہ، ج1، ص 196