مذہب رنداں

دیوان حضرت امام خمینی (رح)

ID: 63876 | Date: 2020/03/29

مذہب رنداں


دیوان حضرت امام خمینی (رح)




جس کا دل ہو بے نیاز دو جہاں  درویش ہے


جو ہو بے پروائے مخفی و عیاں ، درویش ہے


خانقاہ و خرقہ سے ہے مذہب رنداں  الگ


جو ہوان دونوں  سے بیزاری کناں  ، درویش ہے


وہ نہیں  درویش، جو پہنے درویشی کلاہ


بلکہ آزاد سر و دستار و جاں ، درویش ہے


بزم ذکر آراستہ مت کر، کہ ہے ذاکر تو یار


جو کوئی پہچان لے ذاکر کو، ہاں  درویش ہے


جو ہجوم عام میں  دعوائے درویشی کرے


وہ حقیقت میں ، نہ با ورد زباں  ، درویش ہے


خواہش دل سے کوئی صوفی، بنے درویش اگر


اپنی خواہش کا وہ بندہ ہے، کہاں  درویش ہے