حالیہ واقعات ایک تاریخ ساز حقیقت کے رونما ہونے کی علامتیں ہیں

پاکستان ملی یکجہتی کونسل کے اعلی سطحی وفد کی شہید جنرل قاسم سلیمانی کے اہل خانہ سے خصوصی ملاقات

ID: 62745 | Date: 2020/01/26

حالیہ واقعات ایک تاریخ ساز حقیقت کے رونما ہونے کی علامتیں ہیں


ابنا۔ رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے یورپ میں اعلی تعلیم کے حصول میں مصروف ایرانی طلبا کی اسلامی انجمنوں کی یونین کے چوّنویں اجلاس کے نام اپنے پیغام میں فرمایا کہ  پچھلے دنوں کے اہم ترین واقعات منجملہ شہادتیں ، ایران کی فوجی طاقت کا اظہاراور میدان میں عوام کی غیر معمولی شرکت اور موجودگی یہ سب  ایک تاریخ ساز حقیقت کے رونما ہونے کی علامتیں ہیں -


آپ نے اپنے پیغام میں یورپ میں زیرتعلیم ایرانی طلبا کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ انقلاب کا اگلا قدم اس حقیقت کو منزل کمال تک  پہنچا سکتا ہے اور آپ لوگ ان تاریخ ساز اور منتخب افراد میں شامل ہوسکتے ہیں -


رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ عظیم کمانڈروں کی شہادتیں ، ان کے جلوس جنازہ میں عوام کی تاریخی شرکت ، ایران کی فوجی اور دفاعی طاقت کا مظاہرہ ، نوجوانوں اور جوانوں کا مضبوط ارادہ اور جذبہ محکم،  سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں سرگرم مومن جوانوں کے ساتھ مل کر آج کی دنیا میں ایک غیر معمولی اور تاریخی حقیقت رقم کرسکتا ہے ایسی حقیقت جو آئندہ کی تاریخ کے لئے گہرے اور فیصلہ کن اثرات کی حامل ہوسکتی ہے -


رہبرانقلاب اسلامی کے اس پیغام کو یورپ میں ایرانی طلبا کی اسلامی انجمنوں کی یونین میں رہبرانقلاب اسلامی کے نمائندے حجت الاسلام جواد اژہ ای نے ویانا میں ایرانی طلبا کے اجلاس میں پڑھ کر سنایا۔


 


پاکستان ملی یکجہتی کونسل کے اعلی سطحی وفد کی شہید جنرل قاسم سلیمانی کے اہل خانہ سے خصوصی ملاقات


قاسم سلیمانی


نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی امریکا کے مجرمانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت میں سوگوار ہیں۔


پاکستان سے آنے والے ملی یکجہتی کونسل کے اعلی سطحی وفد نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کی روح پر فتوح پر فاتحہ پڑھا اور ان کے اہل خانہ کو صبر و تحمل کی تلقین کی۔ نائب امیر جماعت اسلامی نے امریکا کی مجرم حکومت کے ہاتھوں جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ عظیم جنرل اور بہت ہی محترم شخص تھے اور در حقیقت ہم سب کو ان کی شہادت کا گہرا صدمہ ہے اور ہم سب ان کے غم میں سوگوار ہیں۔