اس مسجد کا احیاء کیا جائے

امام خمینی (رح) نے محلات کے ایک سفر میں ماہ مبارک رمضان میں ایک دورافتادہ اور بہت چھوٹی مسجد میں نماز جماعت پڑھائی

ID: 62723 | Date: 2020/02/20

اس مسجد کا احیاء  کیا جائے


امام خمینی (رح) نے محلات کے ایک سفر میں ماہ مبارک رمضان میں ایک دورافتادہ اور بہت چھوٹی مسجد میں نماز جماعت پڑھائی ۔ اس مسجد میں مٹی کا صرف ایک کمرہ تھا۔ جبکہ کچھ علماء نے پیشکش کی تھی کہ آپ شہر کی جامع مسجد میں نماز پڑھائیے۔ لیکن آپ نے قبول نہیں کیا اور فرمایا: جامع مسجد میں کوئی ہے جو نماز قائم کرسکتا ہے۔ لیکن اس مسجد میں نماز پڑھانے والا کوئی نہیں ہے۔ لہذا اس مسجد کی تعمیر کی جائے۔


آیت اللہ توسلی