جب کوئی شخص سوره پڑھنے کیلئے "بسم الله الرحمن الرحیم" پڑھے، پھر بعد میں سورة چینج کرے، تو دوباره "بسم الله الرحمن الرحیم" کو پڑھے؟

بناء بر اقویٰ جب کوئی شخص بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنا چاہتا ہے تو اسے چاہئے کہ سورہ کو معین کرے

ID: 62662 | Date: 2020/02/01

سوال) جب کوئی شخص سوره پڑھنے کیلئے "بسم الله الرحمن الرحیم" پڑھے، پھر بعد میں سورة چینج کرے، تو دوباره "بسم الله الرحمن الرحیم" کو پڑھے؟


جواب) بناء بر اقویٰ جب کوئی شخص بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنا چاہتا ہے تو اسے چاہئے کہ سورہ کو معین کرے اور اگر کسی سورہ کو معین کرے ( اور بسم اللہ الرحمن الرحیم کو اس سورہ کے قصد سے پڑھے) اور پھر اس سورہ سے کسی اور سورہ کی طرف عدول کرے تو واجب ہے کہ بسم اللہ الرحمن الرحیم کو اس سورہ کے لئے کہ جس کی طرف عدول کیا ہے، دوبارہ پڑھے اور اگر بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھتے وقت کسی سورہ کو معین کرے اور اسے بھول جائے کہ کونسی سورہ کو معین کیا تھا، تو سورہ کے معین کرنے بعد بسم الرحمن الرحیم کو دوبارہ پڑھے اور اگر اول نماز سے اس نے ارادہ کر رکھا تھا کہ فلاں  سورہ پڑھے گا، لیکن اسے بھول جائے اور کوئی اور سورہ پڑھ لے، یا اپنی عادت کے مطابق کوئی مخصوص سورہ پڑھتا تھا، لیکن کوئی اور سورہ پڑھ لے تو کافی ہے اور سورہ کودوبارہ پڑھنا واجب نہیں  ہے۔


تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 182