کیا واجب نماز میں بڑی سورتوں کا پڑھنا جائز ہے؟

نماز واجب میں بڑی سورتوں کا پڑھنا کہ جو نماز کے وقت کے گذر جانے کا باعث بنے جائز نہیں ہے

ID: 62660 | Date: 2020/01/28

سوال)کیا واجب  نماز میں  بڑی سورتوں  کا پڑھنا جائزہے؟


جواب) نماز واجب میں  بڑی سورتوں  کا پڑھنا کہ جو نماز کے وقت کے گذرجانے کا باعث بنے جائز نہیں  ہے او ر اگر جان بوجھ کر ایسی سورتیں  پڑھے تو اس کی نماز باطل ہو جائے گی، لیکن اس میں  اشکال ہے اور اگر بھول  کر بڑی سورہ کو پڑھنا شروع کردے تو وقت وسیع ہونے کی صو رت میں  چھوٹی سورہ کی طرف لوٹ جائے اگر بڑی سو رہ ختم ہونے کے بعد متوجہ ہو کہ وت بھی گزر چکا ہو تو نماز کو تمام کرے۔ اسی طرح واجب نماز میں  واجب سجدے والی سو ر تو ں  کا پڑھنا جائز نہیں ، پس اگر بھول کر ان میں  سے کسی ایک کو پڑھنا شروع کردے یہاں  تک کہ آیۃ سجدہ کو بھی پڑھ لے، یا یہ کہ آیۃ سجدہ کو نماز کی حالت میں  سنے تو بناء بر احتیاط اسی حالت نماز میں  اشارے سے سجدہ کرے اور نماز کے بعد بھی سجدہ کرے، اگر چہ اقویٰ یہ ہے نماز میں  اشارے کے ساتھ سجدہ کرنے پر اکتفاء کرے، نیز نماز میں  آیۃ سجدہ والی سورہ پر اکتفا کرسکتا ہے۔


تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 182