جسم لرز رہا تھا

ہم امام کے پاس تھے۔ راتوں کو امام کے خدا کے حضور گریہ و زاری اور تضرع کے گواہ ہیں

ID: 62469 | Date: 2020/01/25

جسم لرز رہا تھا


ہم امام کے پاس تھے۔ راتوں کو امام کے خدا کے حضور گریہ و زاری اور تضرع کے گواہ ہیں۔ یہاں تک کہ اس رات بھی جب ان کو اسپتال میں داخل کیا گیا کہ آنے والے دن میں آپ کا آپریشن ہو۔ آپ گذشتہ کی طرح اس رات بھی نیند سے بیدار ہوئے اور نماز شب میں مشغول ہوئے۔ آپ کی نماز شب کی خفیہ طریقہ سے بنائی ہوئی فیلم موجود ہے جو سب نے دیکھی ہوگی، لیکن فیلم کا ایک حصہ مصلحت کاٹ دیا گیا ہے اور وہ اس وقت کا ہے جب امام خدا کے حضور گریہ و زاری کررہے تھے۔ میں امید کرتا ہوں کہ فیلم کا یہ حصہ لوگوں کے لئے نشر کیا جائے تا کہ سارے لوگ متوجہ ہو جائیں۔ وہ امام جس کے پورے وجود میں خوف کا نام کی کوئی چیز نہیں تھی اور عالم استکبار کے مقابلہ میں تن تنہا ثابت قدم رہے اور مقابلہ کرتے رہے ہیں  اور کسی سے خوفزدہ نہیں ہوئے ہیں لیکن جب سحر کے ہنگام خدا کے حضور جاتے ہیں تو آپ کا جسم مبارک کانپنے لگتا ہے اور آنسو بہاتے اور بلند آواز سے گریہ کرتے ہیں۔ کبھی کبھی مصلحتوں اور اسباب کی بنا پر ہم مجبور تھے کہ رات کے اس حصہ میں بھی امام کے قریب رہیں۔ لیکن امام متوجہ نہ ہو پائیں کہ ہم لوگ آپ کی خاص روحانی حالت کو دیکھ رہے ہیں، بعض اوقات ہم لوگ مجبور تھے کہ اسی وقت ڈاکٹری کے مسائل کی وجہ سے آپ کی خدمت میں پہونچ جاتے  تو دیکھتے کہ اسی طرح سے گریہ و زاری کررہے ہیں۔