کیا تکبیرة الاحرام کے ساتھ اور تکبیریں کہہ سکتے ہیں؟

تکبیرۃ الاحرام کے ساتھ چھ اور تکبیر وں کا اضافہ کرنا تکبیرۃ الاحرام سے پہلے یا بعد میں

ID: 62393 | Date: 2020/01/06

سوال: کیا تکبیرة الاحرام کے ساتھ اور تکبیریں کہہ سکتے ہیں؟


جواب: تکبیرۃ الاحرام کے ساتھ چھ اور تکبیر وں  کا اضافہ کرنا تکبیرۃ الاحرام سے پہلے یا بعد میں۔ یا کچھ پہلے اور کچھ بعد میں  مستحب ہے۔ جب کہ احتیاط پہلی صورت میں  ہے۔ تکبیروں  کو تکبیر ۃالاحرام سے پہلے کہے۔ پس ساتویں  تکبیر کو تکبیر ۃالاحرام قرار دے اور افضل یہ ہے کہ تین تکبیروں  کو یکے بعد دیگرے کہنے کے بعد یہ پڑھے۔


"اللہم انت الملک الحق المبین لاالہ الا انت  سبحانک انی ظلمت نفسی فاغفرلی ذنبی انہ لایغفر الذنوب الا انت" پھر دو تکبیریں  کہنے کے بعد یہ پڑھے۔


"لبیک وسعدیک والخیر فی یدیک والشرلیس الیک، والمھدی من ھدیت لا ملجاء  منک الا الیک، سبحانک وحنا نیک تبارکت وتعالیت، سبحانک رب البیت"


 پھر دو تکبیریں  کہنے کے بعد یوں  کہے۔


"وجھت وجھی للذی فطرالسماوات الارض عالم الغیب والشھادۃ حنیفا مسلما وماانامن المشرکین ان صلا تی ونسکی ومحیای ومماتی للہ رب العالمین لا شریک لہ وبذلک امر ت وانا من المسلمین"


اس کے بعد استعاذہ کہہ کر قرائت کو شروع کرے۔


تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 178