قرآن کریم اور امام خمینی (رح) بین الاقوامی کانفرنس -2015

قرآن کریم، کتاب زندگی، نور اور معرفت ہے

ID: 62320 | Date: 2023/08/22

قرآن کریم اور امام خمینی (رح) بین الاقوامی کانفرنس -2015


قرآن


قرآن کریم، کتاب زندگی، نور اور معرفت ہے۔ لہذا ہر دور میں مسلمانوں نے اس موضوع کی جانب توجہ دی اور یہ امر مسلمانوں کی ترقی کا سبب رہا ہے۔ عالم اسلام میں قرآنی ثقافت کو زندہ کرنے والے بڑے بڑے دانشور اور اکابر علماء رہے ہیں اور اس کی بازیابی کے لئے کوشش اور اقدام کیا ہے۔ انہی علماء کے درمیان امام خمینی (رح) نے وسیع اور عالمی پیمانہ پر قرآن اور قرآنی تعلمیات کو عام کرنے اور عملی بنانے میں بڑا کردار ادا کیا ہے اور تاریخ کے درخشاں ناموں میں سے مایہ ناز نام ہے۔


عظیم مصلح ہمیشہ قرآن، مسلمانوں کی عملی زندگی سے حذف ہونے کے درد کا اظہر کرتے رہے اور قلم و بیان، فکر و نظر اور اپنے وجود و قدم سے کتاب الہی کو زندہ کرنے کی راہ میں ناقابل بیان کوشش کی ہے اور اس میدان میں بے نظیر توفیقات سے مالامال ہوئے ہیں۔ لیکن بیحد افسوس کہ قرآنی تحقیق اور کلام اللہ مجید سے انسیت کے بارے میں امام کے روحی اور فکری ابعاد آپ کے ماننے والوں اور عاشقوں کے درمیان ناشناختہ ہے۔ ممکن ہے کہ بعض لوگ بالخصوص جوان نسل جان نہ پائے کہ امام خمینی (رح) تفسیر قرآن کریم میں قیمتی آثار اور صاحب طرز ہیں۔


اسی غرض سے قرآن و عترت ادارہ، وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی اور موسسہ تنظیم و نشر آثار امام خمینی (رح) اور بعض خواہشمند تنظیموں کے تعاون سے قرآن اور امام خمینی (رح) کے عنوان سے کانفرنس منقعد کی ہے۔