آپ لوگ کھانا کھائیں میں نماز پڑھتا ہوں

امام خمینی (رح) ہمیشہ نماز اول وقت پڑھتے تھے اور نافلہ کو اہمیت دیتے تھے

ID: 61237 | Date: 2019/11/04

آپ لوگ کھانا کھائیں میں نماز پڑھتا ہوں


امام خمینی (رح) ہمیشہ نماز اول وقت پڑھتے تھے اور نافلہ کو اہمیت دیتے تھے۔ آپ کی یہ صفت ابتدائے جوانی سے ہی تھی جب آپ ابھی 20/ سال کے بھی نہیں ہوئے تھے۔ کچھ احباب نقل کرتے ہیں:


ہم لوگ ابتدا میں یہ سوچ رہے تھے کہ آپ ریاکاری کے عنوان سے اول وقت نماز پڑھتے ہیں۔ اسی لئے ہم لوگوں نے پلان بنایا کہ اگر آپ کا یہ کام بطور ریا ہے تو اس سے روکیں۔ کافی دنوں تک اس فکر میں رہے۔ اور بارہا مختلف طریقوں سے آپ کو آزمایا۔ مثال کے طور پر ٹھیک نماز کے وقت دسترخوان بچھادیا یا سفر کرنے وقت نماز کے اول وقت رکھ دیا۔ لیکن آپ فرماتے تھے: تم لوگ اپنا کھانا کھاو میں نماز پڑھ لیتا ہوں۔ جو کچھ بچ جائے گا میں کھالوں گا یا سفر کے وقت فرماتے تھے: آپ لوگ جائیں میں بھی آجاوں گا اور آپ لوگوں سے مل جاوں گا۔ جب مدتوں اسی طرح گذر گئی تو اندازہ ہوا کہ آپ خود اول وقت نماز نہیں پڑھتے بلکہ ہم لوگوں کو بھی اول وقت پڑھنے پر مجبور کردیا۔


حجة الاسلام و المسلمین خراسانی، پا بہ پای آفتاب، ج 3، ص 331