کس طرح غیبت مطہرات میں سے ہے؟

غیبت انسان کے بدن یا لباس ، فرش ظروف اور دوسری متعلقہ چیزوں کو پاک کر تی ہے لہذا

ID: 61219 | Date: 2019/11/03

سوال: کس طرح غیبت مطہرات میں سے ہے؟


جواب: غیبت انسان کے بدن یا لباس ، فرش ظروف اور دوسری متعلقہ چیزوں  کو پاک کرتی ہے لہذا ان چیزوں پر طہارت کا حکم لگایا جاسکتاہے مگر یہ کہ نجاست کا باقی رہنا معلوم ہو اور بعید نہیں ہے کہ غائب ہونے  کی وجہ سے ان کی طہارت میں کسی اور چیز کی شرط نہ ہو، پس غائب کو ان کی نجاست کا علم ہو یا نہ، چاہے ساتھ ملنے والی چیز کی نجاست کا اعتقاد رکھتا ہو یا نہ، چاہے شرعی مسائل میں  کاہلی کرنے والا ہو یا نہ ، لہذا ان تمام صورتوں میں اس کا غائب ہو ناپاک کر نے کے حکم میں  ہے ۔ البتہ بہتر یہ ہے کہ احتیاط کی جائے ۔