زمین سے کس طرح نجاست پاک ہوتی ہے؟

زمین کے ذریعے پائوں کی وہ مقدار (جو نجس ہو گئی ہے ) زمین پر پیدل چلنے سے یا پائوں کو زمین پر اس طرح کھسیٹنے سے کہ اگر ...

ID: 61214 | Date: 2019/10/24

سوال: زمین سے کس طرح نجاست پاک ہوتی ہے؟


جواب: زمین کے ذریعے  پائوں  کی وہ مقدار (جو نجس ہو گئی ہے ) زمین پر پیدل چلنے سے یا پائوں  کو زمین پر اس طرح کھسیٹنے سے کہ اگر عین نجاست اس میں  ہو تو وہ دور ہا جا ئے ، پاک ہو جاتی ہے اور یہی حکم ہے اس چیز کے لئے کہ جس کے ذریعے پیر کو محفوظ کیا جا تا ہے جیسے  جو تے اور اگر بر فرض عین نجاست پیدل چلنے اور زمین پر رگڑ نے سے پہلے دو ر ہو جائے تو زمین کے ساتھ صرف مس کرنے سے پاک ہو نے میں  اشکال ہے اور احتیاط واجب یہ ہے کہ وہ کم ترین مقدار جس سے پیدل چلنا اور رگڑ نا صادق آجا ئے ، تحقق پیدا کر ے جیساکہ احتیاط واجب یہ ہے کہ زمین کا پاک کرنا اس جگہ پر منحصر ہو کہ جو نجس زمین پر چلتے ہوئے نجس ہوا ہے ۔ یہا ں  پر کوئی فرق نہیں  کہ زمین مٹی  والی ہو ، ریتلی ہو ، اپنی ذات میں  پتھر یلی ہو یا پتھر سے بنائی گئی ہو اور بناء بر اقویٰ اسی کے ساتھ ملحق ہے وہ زمین کہ جو  اینٹوں  اور چو نے سے بنا ئی گئی ہے (یعنی پاک کر نے والی ہے)اس زمین کے بر خلاف کہ جسے تارکول میں  تبدیل کر دیا گیا ہے یا اس پر لکڑی کا فرش بچھا یا گیا ہے اور بناء بر اقویٰ زمین کا خشک اور پاک ہونا معتبر ہے ۔