شام کا سفر اور حافظ اسد سے ملاقات

امام کے فرانس آنے کے بعد جو خدشہ تھا وہ یہ کہ اگر امام وہاں نہ رہ سکے اور فرانس میں قیام مشکل ہوگیا تو آپ کہاں جائیں گے

ID: 59861 | Date: 2019/08/01

شام کا سفر اور حافظ اسد سے ملاقات

امام کے فرانس آنے کے بعد جو خدشہ تھا وہ یہ کہ اگر امام وہاں نہ رہ سکے اور فرانس میں قیام مشکل ہوگیا تو آپ کہاں جائیں گے۔ البتہ یہ موضوع اسی پہلے سے ہی ذہن میں تھی اور خوش قسمتی سے کوئی ضرورت پیش نہیں آئی۔ بہر حال اس سلسلہ میں کچھ احباب نے چند ممالک کا سفر کیا تا کہ حالات کا جائزہ لیں منجملہ محمد منتظری اور صادق قطب زادہ الجزائر، ڈاکٹر ہادی نے ہندوستان اور پاکستان کا سفر کیا۔ یمن، اردن، سعودی عرب اور مصر و غیرہ خود بخود مد نظر نہیں تھے۔ میں بھی امام کے آنے کے ایک ہفتہ بعد شام کے لئے عازم تھا اور حافظ اسد سے ملاقات کرنا تھا۔ امام موسی صدر کے سلسلہ میں کچھ سوالات کرنے کے لئے۔ جب میں امام کی خدمت میں گیا تو کہا کہ میں سوریا جارہا ہوں۔ اگر کوئی بات، پیغام اور کوئی نکتہ ہو تو بیان کیجئے۔ آپ نے کہا: ٹھیک ہے، جاؤ اور دیکھو اگر ہم شام جانے پر مجبور ہوگئے تو جاکر دیکھو کہ وہاں کے حالات کیا ہیں اور آقا صدر کے بارے میں تفصیل کے ساتھ سوال کرو۔